| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
دے وہ اگر سنّتوں کی تربیّت کیلئے عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کرنے والے کسی خوش نصیب نوجوان پرمِہربان ہو جائے تو یہ بھی اُس کی رَحْمت ہی رَحْمت ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ہر شَے پرقُدرت حاصِل ہے ۔ میرا مَدَنی مشورہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے ۔
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو جائیگا۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتوں کے کیا کہنے ! یقیناعاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صُحبت رنگ لا کر رہتی ہے ۔زندگی اپنی جگہ پر، مگر بعض اموات بھی قابلِ رشک ہوا کرتی ہیں، ایسی ہی ایک قابلِ رشک مَوت کا تَذکِرہ سنئے اور رشک کیجئے:
قابلِ رشک موت
محمد وسیم عطّاری (بابُ المدینہ نارتھ کراچی )سگِ مدینہ عُفِیَ عنہ کے پاس تشریف لاتے تھے ، بے چارے کے ہاتھ میں کینسر ہوگیا اور ڈاکٹروں نے ہا تھ کاٹ ڈالا ۔ان کے عَلاقے کے ایک اسلامی بھائی نے بتایا ،وسیم بھائی شدّتِ درد کے سبب سخْت اَذِیّت میں ہیں ۔میں اَسپتال میں عِیادت کیلئے حاضِر ہوا اور تسلّی دیتے ہوئے کہا ، دیوانے ! بایاں ہاتھ کٹ گیا اس کا غم مت کرو۔
اَلْحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دایاں ہاتھ تو محفوظ ہے اور سب سے بڑی سعادت یہ کہ
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
ایمان بھی سلامت ہے ۔
اَلْحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں نے انہیں کافی صابر پایا ، صرف مُسکراتے رہے