Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
22 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
غیرنبی کا خواب شریعت میں حجت نہیں مگر ہمیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کی امید رکھنی چاہيئے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی خفیہ تدبیر سے ڈرنا بھی چاہیے ۔

     یہ سب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی مَشِیَّت پر ہے کہ اگر چاہے تو کسی ایک گُناہ پر گَرِفت فرما لے اور چاہے تو کسی ایک نیکی پرنَواز دے۔ یامَحض اپنے فضل و کرم سے یوں ہی نواز دے۔ چُنانچِہ پارہ ۲۴ سورۃُ الزُّمُر کی آیت نمبر ۵۳ میں خدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے،
قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾
ترجَمَہ کنزُالایمان: تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر زِیادَتی کی ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے نا اُمّید نہ ہو، بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ سب گناہ بخش دیتا ہے۔ بے شک وُہی بخشنے والا مہربان ہے ۔

بخاری شریف کی حدیث میں یہ مضمون موجود ہے کہ
100 افراد کا قاتل بخشا گیا
بنی اِسرائیل کا ایک شخص جس نے99 قَتْل کئے تھے ایک راہِب ۱ ؎ کے پاس پہنچا اور پوچھا ، کیا میرے جیسے مجرِم کیلئے کوئی توبہ کی گنجائش ہے؟ راہِب نے
؂۱  یعنی عیسائی عبادت گُزار ،تارک الدُّنیا۔
Flag Counter