حَیْدَر آباد(با بُ الاسلام سندھ)کے ایک مَحَلّہ میں عَلاقائی دَ ورہ برائے نیکی کی دعوت سے مُتأَ ثِّرہو کر ایک ماڈَرْن نوجوان مسجِد میں آ گیا ۔ بیان میں مَدَنی قافِلوں میں سفر کی ترغیب دلائی گئی تواس نے مَدَنی قافِلے میں سفر کرنے کیلئے نام لکھوادیا۔ ابھی مَدَنی قافِلے میں اُس کی روانگی میں کچھ دن باقی تھے کہ قَضائے الہٰی عَزَّوَجَلسے اُس کا انتِقال ہو گیا۔ کسی اَہلِ خانہ نے مرحوم کو خواب میں اِس حالت میں دیکھا کہ وہ ایک ہریالے باغ میں ہَشّاش بَشّاش جُھولا جھول رہا ہے۔ پوچھا ، یہاں کیسے آ گئے ؟ جواب دیا،
''دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے کے ساتھ آیا ہوں، اللہ عَزَّوَجَلَّ کا بڑا کرم ہوا ہے، میری ماں سے کہدینا کہ وہ میرا غم نہ کرے میں یہاں بَہُت چَین سے ہوں۔''