Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
20 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
کہا کہ ماں تو واقعِی جنّت میں ہی بھیجے گی ۔ گہنگار نے جواب دیا ''میرا ربّ عَزَّوَجَلَّ میری ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔''یہ کہا اور انتِقال ہوگیا ۔ بڑے بھائی نے خواب میں اُسے نہایت خوشحال دیکھا، مغفِرت کی وجہ پوچھی ، کہا، مرتے وَقْت کی اُسی بات نے میرے تمام گناہ بخشوادیئے۔ اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدْقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقِعی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحْمت بَہُت بڑی ہے ، زَبان سے نکلا ہوا ''ایک لفْظ '' مغفِرت کا سبب بھی ہو سکتا ہے اور ہَلاکت کا بھی ۔ جیسا کہ ابھی حِکایت میں آپ نے سنا کہ ایک جُملے نے اُس گنہگار کا بیڑا پار کروادیا ۔ اِسی طرح ہلاکت کی مِثال یہ ہے کہ اگر کوئی زَبان سے صَریح کُفْر بک دے اور توبہ کئے بِغیرمرجائے تو ہمیشہ کیلئے جھنَّم اُس کا مُقدَّر ہے۔ ہلاکت سے خود کو بچانے اور مغفِرت پانے کا ایک بہترین ذَرِیعہ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک،دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔ اگر سفر کی سچّی نیّت کر لی جائے اور کسی وجہ سے سفر نصیب نہ ہو تَب بھی
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
بیڑا پار ہے۔
Flag Counter