| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
شاہِ خیر الانام صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا رَحْمتوں بھرا پیام پہنچایا ،مجھے اس دس ہزاری دُرُود شریف کی تَصدیق ہوگئی ،اور گِریہ کرنا (یعنی رونا )اس خوشی سے تھا کہ عُلَمائے کِرام کا فرمان صحیح ثابِت ہواکہ رسولِ غیب دان،رَحْمتِ عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِس پر گواہی دی ہے۔
(مُلَخّص از: تفسیرروح البیان ج ۷صَفَحَہ ۲۳۴ مکتبہ عُثمانیہ کوئٹہ )
اﷲ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
د س ہزاری دُرُود شریف
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ مَّااخْتَلَفَ الْمَلَوَانِ وَتَعَاقَبَ الْعَصْرَانِ وَکَرَّ الْجَدِیْدَانِ وَاسْتَقَلَّ الْفَرْ قَدَانِ وَبَلِّغْ رُوْ حَہ ٗ وَاَرْوَاحَ اَھْلِ بَیْتِہٖ مِنَّا التَّحِیَّۃَ وَالسَّلَامَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ عَلَیْہِ کَثِیْرًا۔
ترجَمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے سردار محمد(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلَّم)پر دُرود بھیج جب تک کہ دن گردش میں رہیں اور باری باری آئیں صُبح و شام،اور باری باری آئیں رات دن ،اور جب تک کہ دو ستارے بُلندہیں ۔ اور ہماری طرف سے آپ(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلَّم)کی اور اَہلِبیت
(رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین )
کی ارواح کو سلام پہنچا اور بَرَکت دے اور ان پر بَہُت سلام بھیج۔