Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
167 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک باردُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدالْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ؕ
چالیس رُوحانی علاج
دُرود شریف کی فضیلت
حضرت سَیِّدُنا شیخ احمد بن منصور
علیہ رحمۃ الغفور
جب فوت ہوئے تو اہلِ شِیراز میں سے کِسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ شِیراز کی جامع مسجد کی محراب میں کھڑے ہیں اور انہوں نے بہترین حُلَّہ (جنّتی لباس)زَیب تن کیا ہوا ہے اور سَر پر موتیوں والا تاج سجا ہوا ے۔ خواب دیکھنے والے نے حال دریافت کیا تو فرمایا : ''اﷲ تعالیٰ نے مجھے بخشا،کرم فرمایا اور تاج پہنا کر جنت میں داخل کیا۔''پوچھا ،کس سبب سے ؟ فرمایا : ''میں تاجدارِ مدینہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ والہ وسلم پر کثرت سے درود پاک پڑھا کرتا تھا یہی عمل کام آگیا۔''
اَلْحَمْدُللہ  ربِّ الْعٰلَمِین۔
 (القول البدیع ص ۲۵۴)
  صَلُّواعَلَی الْحَبِیْب!          صلَّی اللَّٰہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
ہر وِرد کے اوَّل و آخِر ایک بار دُرُود شریف پڑھ لیجئے ، فائدہ ظاہر نہ ہونے کی صورت میں شِکوہ کرنے کے بجائے اپنی کوتاہیوں کی شامت تصوُّرکیجئے، اﷲ
Flag Counter