Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
160 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
ایک اور حِکایت مُلا حَظہ ہو۔
        صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۷)زَھْر آلود کھانا
    حضرتِ سیِّدُنا ابو مُسلِم خولانی
قُدِّ سَ سِرُّ ہُ الرَّبّانی
کی ایک کنیزان سے بُغض رکھتی تھی۔یہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو زَہْر دیتی تھی مگر اثر نہ کرتا تھا۔ جب عرصہ دراز تک یہ مُعامَلہ چلتا رہا تو کہنے لگی،'' ایک دراز مدّت سے میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو زَہْر دیتی چلی آرہی ہوں مگر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر اثر انداز ہی نہیں ہورہا! ارشاد فرمایا، ''ایسا کیوں کرنا پڑا؟'' کہا،'' اس لئے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بَہُت بوڑھے ہو چکے ہیں ۔ ''ارشاد فرمایا،''
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں کھانے، پینے سے قبل
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ لیا کرتاہوں۔''(اس کی بَرَکت سے زَھْر سے حفاظت ہوتی رہی)آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے پھر اُسے آزاد فرمادیا۔
 (قلیوبی حکایت ۶۴ ص۵۲)
              بے  نوا  مفلس و محتاج  گدا کون؟ کہ میں

              صاحبِ جو دو کرم  وَصْف ہے کس کا؟ تیرا      (ذوقِ نعت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
سُبحٰن اﷲ عَزَّوَجَلَّ!
بسم اﷲ شریف کی کیا خوب بہاریں ہیں ۔

وَسوسہ: رِوایات و حکایات سے یہی ظاہِر ہوتا ہے کہ بسم اﷲ شریف پڑھ کر
Flag Counter