Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
16 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کی کس قَدَر حیرت انگیز بَرَکات ہیں۔ ان بَرَکتوں کو لُوٹنے کی عادت بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ سفر کی سعادت حاصِل کیجئے ۔
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
آپ کے مسائل حیرت انگیز طور پر حل ہوں گے اور اﷲعَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے غیبی امداد یں ہو ں گی۔
نیّت صاف منزل آسان
عاشِقان رسول کا ایک مَدَنی قافلہ کَپَڑوَنج(گُجرات الھند)پہنچا،'' عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت ''کے دَوران ایک شرابی سے مُڈبَھیڑ ہو گئی ،عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اُس پر خوب اِنفِرادی کوشِش کی، جب اُس نے سبز سبز عمامہ والوں کی شَفقتیں اور پیار دیکھا تو ہاتھوں ہاتھ اُن کے ساتھ چل پڑا، عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صُحبت کی بَرَکت سے گناہوں سے توبہ کی، داڑھی مبارَک بڑھا لی، سبز عمامہ کا تاج بھی سر پر سج گیا، مَدَنی لباس کا بھی ذِہن بن گیا، چھ دن تک مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کر سکا، مزید 92 دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی مگر زادِ قافِلہ یعنی سفر کے اَخراجات نہ تھے۔ ایک دن ایک رِشتہ دار سے مُلاقات ہو گئی اُس نے جب مُعاشرہ کے بدنام اورشرابی کو داڑھی ، سبز سبز عمامہ اور مَدَنی لباس میں دیکھا تو دیکھتا رَہ گیا، جب اُس کو بتایا گیا کہ یہ سب مَدَنی قافِلے میں سفر کی بَرَکت ہے اور
Flag Counter