اِن شا ءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
ہر طرح کی دُنیوی آفَتوں سے حفاظت ہو گی۔حضرتِ سیِّدُنااِماِم فخرُالدّین رازی رحمۃاﷲتعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، ''جس نے اپنے گھر کے باہَری دروازے (MAIN GATE)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھ لیا وہ(صِرف دنیا میں)ہَلاکت سے بے خوف ہوگیاخوا ہ کا فِرہی کیوں نہ ہو،توبَھلااُس مُسلمان کاکیاعالَم ہوگاجوزندگی بھراپنے دل کے آبگینے پراِس کولکھے ہوئے ہوتاہے۔''
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۶) آپ انسان ہیں یا جِنّ؟
کتابُ النَّصَائِح میں ہے ، مشہورصَحابی حضرتِ سیِّدُنا ابوالدّرْدا رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی کنیز نے ایک دن عرض کیا، حُضور! سچ بتایئے کہ آپ انسان ہیں یا جِنّ؟ فرمایا ،
میں اِنسان ہی ہوں ۔ کہنے لگی ، مجھے تو انسان نہیں لگتے کیوں کہ میں چالیس دن سے لگا تار آپ کو زَہرکِھلا رہی ہوں مگر آپ کا بال تک بِیکا نہیں ہوا ! فرمایا ، کیا تجھے معلوم نہیں جو لوگ ہر حال میں ذکْرُ اﷲ عَزَّوَجَلَّ کرتے رہتے ہیں اُن کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور میں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ