Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
157 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
بہاریں ہیں کہ اُٹھتے بیٹھتے اور ہر جائز و صاحبِ شان چھوٹے بڑے کام سے قَبل جو خوش نصیب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھتا رہتا ہے مصیبت کے وَقْت اُس کی غیب سے مدد کی جاتی ہے۔
(۵) فرعون کامَحَل
    فِرعَون نے خُدائی کے دَعوے سے پہلے مَحَل بَنایاتھا اوراُس کے باہَری دروازے پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھوایا تھا،جب اُس نے خُدائی کا دعویٰ کیااور حضرتِ سیِّدُ ناموسٰی کلیمُ اللہ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
نے اُس کو اﷲ عَزَّوَجَلَّ پرایمان لانے کی دَعوت دی،تواُس نے سَرکشی کی۔ حضرتِ سیِّدُنا موسٰی کلیمُ اﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
نے اﷲعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عَرض کیا ، یااﷲ عَزَّوَجَلَّ میں بارباراسے تیری طرف بُلاتاہوں لیکن یہ سَرکشی سے باز نہیں آتا،مُجھے تواِس میں بھلائی کے آثارنَظَرنہیں آتے،اﷲ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا ،''اے موسٰی
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
تم اِسے ہلاک کردیناچاہتے ہو،تم اِس کے کُفرکودیکھ رہے ہواورمیں اَپنانام دیکھ رہاہوں جواُس نے اپنے دروازے پر لِکھ رکھا ہے!
(تفسیر کبیر ج اول ص۱۵۲)
Flag Counter