بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
سُننے کی بَرَکت سے مسلمان ہو گیا ۔ اُن کے آپَس میں گہرے مُراسِم ہو گئے یہاں تک کہ اُن بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے انتِقال کے بعد وہ شاندار مَحَل اور ساری دولت اُسی نومسلم کو مل گئی اور اس بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بیٹی سے اُس کی شادی ہو گئی ۔
(مُلَخَّص از اسرار الفاتحۃ ص ۱۶۵)
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
حمد ہے اُس ذات کو جس نے مسلماں کر دیا
عشقِ سلطانِ جہاں سینے میں پِنہاں کردیا (قَبالہ بخشش)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! وہ بُزُرگ یقینا ولیُّ اللہ تھے اور
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کی بَرَکت سے وہ کافِر پر غَلَبہ پا لیتے تھے جو کہ ان کی کرامت تھی اور بالآخِر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کی بَرَکت سے کافِر ڈاکو کو اسلام کی عظیم نعمت مُیَسَّر آ گئی۔ اب ایک بسم اللہ کی دیوانی کی ایمان افروز حکایت سنئے اور جھومئے:
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد