تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا بچّہ بچَّہ اولیاء ُ اللہ
کی غلامی پر نازاں ہے،اولیائے کِرام
کے غلام بھی جب اِخلاص کے ساتھ عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کر کے نیکی کی دعوت دیتے ہیں تو بسا اَوقات کُفّار دامنِ اسلام میں آ جاتے ہیں۔ چُنانچِہ مَدَنی قافلے کی ایک بَہار مُلا حَظہ ہو۔
خانپور(پنجاب)کے ایک مُبلِّغ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ بابُ الْمدینہ کراچی سے سُنّتوں کی تربیّت حاصِل کرنے کیلئے تشریف لائے ہوئے مَدَنی قافِلے کے ساتھ مجھے بھی عَلاقائی دَورہ کرنے کا شَرَف حاصِل ہوا۔ ایک درزی کی دُکان کے باہَر لوگوں کو اِکَٹھّا کر کے ہم ''نیکی کی دعوت'' دے رہے تھے ۔ جب بیان خَتم ہوا