Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
152 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
دل میں نُور پا لیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خُدائی کو دیکھ لیا، مجھے اِسلام سے آگاہ فرما یئے ۔'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اُس پر اسلام پیش کیا تو بسم اللہ شریف کی بَرَکت سے وہ بھی مسلمان ہو گئی ،پھر اپنے گھر لوٹی۔ اُسی رات جب سوئی تو عالَمِ خواب میں جنّت میں داخِل ہوئی اور اُس نے جنّت کے مَحَل اورگُنبد دیکھے اور ان میں سے ایک گُنبد پر لکھا تھا
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ  مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)
اُس نے اِسے (یعنی اس عبارت کو )پڑھا تو ایک مُنادی کہہ رہا تھا ،'' اے پڑھنے والی! جو تو نے پڑھا ،اللہ تعالیٰ نے اسی طرح سب کا سب تجھے عطا فرما دیا۔'' عورت جاگ اُٹھی اور عرض کیا ،'' یا الٰہی عَزَّوَجَلَّ! میں جنّت میں داخِل ہو چکی تھی پھرتُو نے مجھے اس سے باہَر نکال دیا۔ اے اللہ (عَزَّوَجَلَّ)اپنی قدرتِ کامِلہ کے واسطے مجھے غمِ دنیا سے نَجات عطا فرما۔'' جب اپنی دعا سے فارِغ ہوئی تو گھر کی چھت اُس پر گِرپڑی اوریہ شہید ہو گئی ۔ تو اﷲ تعالیٰ نے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کی بَرَکت سے اُس پر رَحْم فرمایا۔
(قلیوبی حکایت۲۶ص ۲۲،۲۳)
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
    صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد 

               تُوبُوا اِلَی اللہ!                               اَسْتَغْفِرُاللہ
Flag Counter