نے آپ کے بیٹے کی بینائی بحال فرمادی ہے ۔'' جب صُبح ہوئی اور دیکھا تو حضرتِ سیِّدُنا امام بُخاری علیہ رحمۃُ اللہِ الباری کی آنکھیں روشن ہو چکی تھیں۔''
(مُلَخَّص از تَفہیمُ البخاری ج اول ص ۴ ، مُؤَلف شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی)
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۲) یہودی اور یہودن کی دلچسپ حکایت
ایک یہودی ایک یہودَن پر عاشِق ہو گیا اوراس کے عِشق میں مجنون کی مِثْل ہو گیاکہ کھانے پینے تک کا ہوش نہ رہتا۔ آخِرَشْ حضرتِ سیِّدُنا عطاءُ الاکبر علیہ رحمۃ اللہِ الدَّاوَر کی خدمتِ با بَرَکت میں حاضِر ہو کر اپناحال عرض کیا،آپ رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے ایک کاغَذ کے پُرزہ پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھ کر دی اور فرمایا ، اِس کو نگل جاؤاِس امّید پر کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اِس کے مُعامَلے میں تسلّی عطا فرما دے یا تمہیں اس سے نواز دے۔جب اس یہودی نے اِسے نگل لیا ،(بس نگلتے ہی اُس کے دل میں