| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
کردیتا ،حُضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تعبیر فرماتے ۔
(صحیح بخاری ج۲ص۱۲۷رقم الحدیث۱۳۸۶)
سرکارِاعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مزید فرماتے ہیں ،احمد و بخاری و ترمذی حضرتِ ابو سعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی ،حُضُورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں ،''جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے پیارا معلوم ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ،چاہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد بجا لائے اور لوگوں کے سامنے بیان کرے ۔
(مُسندِ امام احمد ج۲ص۵۰۲ رقم الحدیث ۶۲۲۳)
بِشارتیں باقی ہیں
سرکارِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مَذکورہ رِسالے میں نَقْل فرماتے ہیں ، حُضور مُفِیْضُ النُّور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم فرماتے ہیں ،نُبُوَّت گئی ،اب میرے بعد نُبُوَّت نہ ہوگی مگر بِشارَتیں ۔وہ کیا ہیں ؟ نیک خواب کہ آدمی خود دیکھے یا اُس کیلئے دیکھی جائے ۔
(طبرانی، اَلْمُعْجَمُ الکَبِیر ج۳ص۱۷۹ رقم الحدیث ۳۰۵۱ )
اپنے بارے میں اچّھا خواب دیکھنے والے کو انعام
سرکارِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مزید فرماتے ہیں ،یہ بھی سنّتِ صَحابہ علیھم الرضوان سے ثابِت کہ جو خواب ایسا دیکھا گیا جس میں اُن کے قول کی تائید نکلی اس پر شاد (یعنی خوش )ہوئے اور دیکھنے والے کی توقیر (عزّت و اھمِّیَّت ) بڑھادی ۔ صَحِیْحَین میں ہے ،