Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
146 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
وَسْوَسہ :یِہی مناسب لگتاہے کہ لوگوں میں بیان کرنے کے بجائے خواب کو صیغہ راز میں رکھا جائے۔

عِلاجِ وَسْوَسہ :کیا مناسِب ہے اور کیا مناسِب نہیں، اِس کوبُزُرْگانِ دین
رَحِمَھُمُ اللہُ الْمُبِین
ہم سے زِیادہ بِہتر سمجھتے تھے۔اچّھے خواب بیان کرنے سے شریعت نے مَنْع نہیں فرمایا توہم کون ہیں روکنے والے !قراٰنِ کریم ، احادیثِ مبارَکہ اور بُزُرگانِ دین
رَحِمَھُمُ اللہُ الْمُبِین
کی کتابوں میں خوابوں کا بکثرت تذکِرہ ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام ابو القاسِم قُشَیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ''رِسالہ قُشَرِیَّہ '' میں ''رُؤْ یَا الْقَوم ''نامی باب میں صَفَحَہ368تا 377 پراولیائے کرام کے 66 خواب نَقْل کئے ہیں،حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃُ اللہ ِالْوالی نے اِحْیاءُ الْعُلُوم کی چوتھی جلد کےصَفَحَہ نمبر 540تا 543 پر'' مَنَامَاتُ المَشائِخ ''نامی باب میں 49 خواب نَقْل کئے ہیں۔ نیز ''حیاتِ اعلیٰحضرت '' (مطبوعہ مکتبہ نَبَویّہ گنج بخش روڈ لاہور )کےصَفَحَہ نمبر 424تا 432 پرمیر ے آقا اعلٰیحضرت ، اِمامِ اَہْلسُنّت، ولی نِعمت،عظیمُ البَرَکَت، عظیمُ المَرْتَبت،پروانہِ شَمْعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیِ سنّت ، ماحِیِ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت،باعثِ خیر وبَرَکت، حضرتِ علامہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان
عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن
کے 14خواب
Flag Counter