Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
142 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
مَدَنی قافِلے سنّتوں کی تربیّت حاصِل کرنے کے لئے شہر بہ شہراور گاؤں بہ گاؤں روانہ ہوتے ہیں ، چُنانچِہ ایک عاشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بیان کا اپنے انداز میں خُلاصہ پیشِ خدمت ہے، ۱۴۲۳؁ ھ کے بینَ الاَقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع سے عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ایک مَدَنی قافِلہ 12 دن کیلئے

ضِلع لَیّہ (پنجاب پاکستان )پہنچا،جَدْ وَل کے مطابِق ایک دن جب کیسیٹ اجتِماع ہوا تو کیسیٹ کا سنتّوں بھرابیان سُن کر ایک عاشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰ لہٖ وسلَّم پر رِقّت طاری ہوگئی اور وہ بِلک بِلک کررونے لگے یہاں تک کہ ہوش جاتا رہا ، جب اِفاقہ ہوا تو کافی ہَشّاش بَشّاش تھے ، اُنہوں نے بتایاکہ
اَلْحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مجھ گنہگار پر فیضانِ کرم ہوا اور مجھے مدینے کے تاجدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دیدار کاشربت نصیب ہوگیا ۔دوسرے دن پھر کیسیٹ اِجتِماع ہوا ، اُن کے ساتھ وُہی کیفیَّت ہوئی ،اب کی بار خواب میں وہ زیارتِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اِسطرح فیضیاب ہوئے کہ مَدَنی قافِلے کے تما م مسافِر بھی حاضِرِ خدمت تھے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
وَسوَسہ :بعض لوگ خواب سناسناکر لوگوں کو اپنا گروِیدہ بنا لیتے ہیں، لھٰذا جو بھی
Flag Counter