| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
یہاں اُن لوگوں کو عبرت حاصِل کرنی چاہے جو بھیک مانگنے کیلئے تلاوت کرتے ، پیسے اور کھانا ملنے کی لالچ میں محافِل ختمِ قراٰن اور اجتماعِ ذکر و نعت میں شرکت کرتے اور رقم ملنے کے شوق میں تراویح میں قراٰنِ پاک سناتے ہیں ۔ اﷲعَزَّوَجَلَّ ہمیں اِخلاص و یقین کی لازَوال دولت سے مالا مال فرمائے۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مرا ہر عمل بس ترے واسِطے ہو کر اِخلاص ایسا عطا یا الہٰی !عزوجل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا اِخلاص نہایت ہی عظیم دولت ہے، جس کو مل جائے اُس کا بیڑا پار ہو جائے ۔ عاشِقان رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں بھرا سفر اختیار کیجئےاِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
اعمال میں اِخلاص پیدا کرنے کی ''مَدَنی سوچ '' بنے گی اور جب اعمال میں اخلاص پیدا ہو جائے گا تو
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
ع جلوے خود آئیں طالِب دیدار کی طرف ۔
کیسیٹ اِجتماع میں دیدار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بینَ ا لْاَقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع (صَحرائے مدینہ، مدینۃ الاولیا ء ملتان )کے اختِتام پر عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ڈھیر و ں