Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
138 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
ڈھکنے کیلئے کوئی چیز نہ ہو تو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کہہ کر برتن کے منہ پر تنکا وغیرہ رکھ دیجئے۔ (اَیضاً ) مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے، سال میں ایک رات ایسی آتی ہے کہ اس میں وبا اترتی ہے جو برتن چُھپا ہوا نہیں ہے یا مشک کا منہ بندھا ہوا نہیں ہے اگر وہاں سے وہ وبا گزرتی ہے تو اُس میں اُتر جاتی ہے۔
 (مسلم ص ۱۱۱۵ رقم الحدیث ۲۱۱۴)
(۲۸)سونے سے قَبل
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کر تین بار بستر جھاڑ لیجئے ،
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
مُوْذِیّات (یعنی ایذا ء دینے والی چیزوں )سے پناہ حاصل ہو گی۔

(۲۹) کاروبار میں جائزلَین دَین کے وَقْت یعنی جب کسی سے لیں تو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھیں اور جب کسی کو دیں تو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کہیں
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
خوب بَرَکت ہوگی۔

    یاربِّ مصطَفٰے!عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمیں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کی بَرَکتوں سے مالامال فرمااورہرنیک وجائزکام کی ابتِداء میں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter