Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
137 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
(۲۲) لکھنے میں اِعراب لگانے کی ضَرورت نہیں۔جب بھی پہننے،پینے یا لٹکانے کیلئے بطورِ تعویذ کوئی آیت یا عبارت لکھیں تودائرے والے حُرُوف کے دائرے کُھلے رکھنے ہونگے مَثَلًا''اﷲ''میں'' ہ'' کا اور رحْمٰن،اور رحیم دونوں میں ''م'' کا دائِرہ کُھلاہو۔

(۲۳) کپڑے اُتارتے وَقْت بسم اﷲ پڑھ لینے سے جِنّات سِتْر نہیں دیکھ سکتے۔
(عَمَلُ الْیَوْمِ واللیلۃ لا بن سُنّی ص۸)
کمرے کا دروازہ ، کھڑکیاں،الماری کی درازیں جتنی بار بھی کھول بند کریں نیز لباس ، برتن وغیرہ ہر چیز رکھتے اٹھاتے ہر بار
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنے کی عادت بنا لیجئے ۔
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
سر کش جنّات آپ کے گھر میں داخِلے، چوری اور آپ کی چیزیں استِعمال کرنے سے باز رہیں گے۔

سُواری (گاڑی)پِھسلے ، یا اس کو جَھٹکا لگے تو بسم اﷲ کہے۔

(۲۴) سر میں تیل ڈالنے سے قَبل
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ لیجئے ورنہ 70شیطان سر میں تیل ڈالنے میں شریک ہو جاتے ہیں۔

(۲۵) گھر کا دروازہ بند کرتے وَقْت یاد کرکے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ لیجئے
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
شیطان اور سر کش جِنّات گھر میں داخِل نہ ہوسکیں گے۔
 (صحیح بخاری ج۶ ص ۳۱۲)
(۲۷) رات کو کھانے پینے کے برتن بسم اﷲ شریف پڑھ کر ڈھک دیجئے، اگر
Flag Counter