عمربھراس کویااس کے گھرمیں کسی کوکوئی بُرائی نہ پہنچے ۔ (ایضاً ص۷۴ )
(۱۹) جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں وہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
61 بارلکھ کر(یالکھواکر)اپنے پاس رکھے(چاہے توموم جامہ یاپلاسٹک کوٹنگ کرکے کپڑے ، ریگزین یاچمڑے میں سی کرگلے میں پہن لے یابازومیں باندھ لے ۔ )
بچّے زندہ رہیں گے۔ (اَیضاًص۷۴)
(۲۰) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
70 بارلکھ کرمیِّت کے کفن میں رکھ دیجئے ۔
مُنکَرنَکیرکامعامَلہ آسان ہو جائیگا ۔ (بہتریہ ہے کہ میِّت کے چِہرے کے سامنے دیوارِقبلہ میں محراب نُماطاق بنا کر اُس میں رکھئے ساتھ ہی عہدنامہ اورمیِّت کے پیرصاحِب کاشَجرہ ہ غیرہ بھی رکھ دیجئے ۔) (اَیْضاًص۸۴)
(۲۱) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کسی قاری یاعالم کوپڑھ کرسنادیجئے اگر حُروف صحیح مخارِج سے ادا نہ ہوتے ہوں تو سیکھ لیجئے ورنہ فائدے کے بدلے نقصان کا اندیشہ ہے۔