| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے یہ کہا ،جزی اللہ عنّا محمّدا مّا ھو اھلہ،ستر فِرِشتے ایک دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
(۱۴)جوشخص طُلُوعِ آفتاب کے وَقْت سورج کیطرف رُخ کرکے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
300بار اوردُرُودشریف300 بار پڑھے اﷲعَزَّوَجَلَّ اُس کوایسی جگہ سے رِزْق عطافرمائیگاجہاں اس کاگمان بھی نہ ہوگااور(روزانہ پڑھنے سے)
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
ایک سال کے اندراندرامیروکبیرہوجائے گا۔ (اَیضاً ص ۷۳)
ایک سال کے اندراندرامیروکبیرہوجائے گا۔ (اَیضاً ص ۷۳) (۱۵)کُند ذِہن اگر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
786 بار(اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)پڑھ کرپانی پر دَم کرکے پی لے تو
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
اس کاحافِظہ مضبوط ہوجائے اور جوبات سنے یادرہے۔
(اَیضاًص۷۳)
(۱۶)اگرقَحْط سالی ہو توبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
61 بار ( اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)پڑھیں (پھر دعاء کریں)
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
بارِش ہو گی ۔ (اَیضاً۷۳ )
(۱۷) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کاغذپر35 بار(اول آخِر ایک بار دُرُود شریف )لکھ کرگھرمیں لٹکادیں
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
شيطان کاگُزرنہ ہواورخوب بَرَکت ہو ۔ اگردُکان میں لٹکائیں تو
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
کاروبارخوب چمکے۔ (اَیضاً ص۷۳،۷۴)