| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
تو حرام ہے کیوں کہ یہ خون بہنے کے سبب نہیں بلکہ چوٹ سے مراہے۔ ہاں اگر زخمی حالت میں ہاتھ آگیا تو ذَبحِ شَرْعی سے حلال ہو جائے گا۔جو وحشی جانور یا پرندہ قبضے میں ہے اس کے حلال ہونے کیلئے ذَبحِ اِختیاری ضَروری ہے۔ یعنی اللہ کا نام لیکر اُس کوقاعدے کے مطابِق ذَبح کرنا ہو گا) (۱۱)حضرت سیِّدُناشیخ ابوالعباّس احمدبن علی بونی رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں،جو بِلاناغہ سات دن تک
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
786 بار ( اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)پڑھے
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
اس کی ہر حاجت پوری ہو۔اب وہ حاجت خواہ کسی بھلائی کے پانے کی ہو یا برائی دورہونے کی یاکاروبارچلنے کی۔
(شمسُ المعارف مترجَم ص ۷۳)
(۱۲)جوکوئی سوتے وَقت
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
21بار(اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف) پڑھ لے
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
اُس رات شیطان ، چوری ،اچانک موت اور ہر طرح کی آفت وبلاسے محفوظ رہے۔
(اَیضاًص ۷۳)(۱۳) جوکسی ظالم کے سامنے
بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
50 بار(اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)پڑھے اُس ظالم کے دل میں پڑھنے والے کی ہَیبت پیداہواوراس کے شَرسے بچارہے۔ (اَیضاًص۷۳ )