Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
133 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
(۶)جو صاحِبِ شان کام بِغیربسم اﷲ کے شروع کیا جائے گا اُس میں بَرَکت نہ ہو گی ۔

(۷)جب مُرد ہ کوقَبْر میں اُتارا جائے تو اُتارنے والے یہ پڑھتے جائیں
بسمِ اللہِ وَ عَلیٰ مِلَّۃِ رَسُوْلِ اﷲ۔(عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وا ٰلہٖ و سلَّم )
(۸) جُمُعہ ،عِیدَین ، نِکاح وغیرہ کاخُطبہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ سے شروع کیا جائے یعنی (ابتداءً)بسمِ اﷲآہِستہ پڑھی جائے پھر جب قراٰنِ پاک کی آیت آئے تب خطیب بُلند آواز سے بسم اﷲپڑھے۔

(۹) جانور کو ذَبح کرتے وَقْت بسم اﷲ پڑھنا (یعنی اللہ کا نام لینا)واجِب ہے کہ اگر جان بوجھ کر چھوڑ دیا(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نام نہ لیا) توجانور مُردار ہو گا اگر بھولے سے چُھوٹ گئی تو جانور حلال ہے۔

(۱۰) (ذَبحِ اضطِراری مَثَلاً)شکاری تیریا بھالا وغیرہ دھار دار چیز سے شِکار کرے اور یہ چیزیں پھینکتے وَقْت بسم اﷲ پڑھ لے تو اگر جانور اس کے پاس پہنچتے پہنچتے مر بھی گیا تب بھی حلال ہو گا۔یونہی اگر پالتو جانور قبضے سے نکل گیا مَثَلاً گائے کنوئیں میں گِر گئی یا اونٹ بھا گ گیا تو بسم اﷲ کہہ کرتیر یا بھالایا تلوار ماردی گئی تو جانور حلال ہے۔(بسم اللہ پڑھ کر ڈنڈا یا پتّھر مارنے یابندوق سے گولی یا چھرّا چلانے سے وحشی جانور یا پرندہ مر گیا
Flag Counter