Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
132 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
''لُوٹ لو فیضان بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم'' کے اُنْتِیْس حروف کی نِسبت سے29 مَدَنی پھول
(ابتدائی دس مَدَنی پھول تفسیر نعیمی پارہ اول صفحہ نمبر۴۴ سے لئے گئے ہیں)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
(۱) قراٰنِ پاک کی پوری آیت ہے مگر کسی سورت کا جُزْو نہیں بلکہ سُورتوں میں فاصِلہ کرنے کے لئے اُتاری گئی ہے اِسی لئے نَماز میں اِس کو آہِستہ ہی پڑھتے ہیں ہاں جو حافِظ تَراوِیح میں پورا قراٰنِ پاک ختْم کرے وہ ضَرور کسی نہ کسی سورت کے ساتھ ایک بار
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
زور سے پڑھے۔ 

(۲) سورہ توبہ کے علاوہ باقی ہر سورت
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
سے شروع کیجئے اگر سورہ توبہ سے ہی تِلاوت شروع کریں تو تِلاوت کے لئے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ لیجئے۔ 

(۳) شامی میں ہے کہ حُقّہ پیتے وَقْت اور بدبو دار چیزیں (کچّی پیازو، لہسن وغیرہ)کھاتے وَقْت بسم اﷲ نہ پڑھنا بہتر ہے۔

(۴) استِنجاء خانہ میں پَہُنچ کر بسم اﷲ پڑھنا منع ہے۔

(۵) نَمازی نماز میں جب کوئی سورت پڑھے تو پہلے آ ہستہ سے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنا مُسْتَحب ہے ۔
Flag Counter