Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
131 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
پرچند جگہ چِیرے ضَرور لگائے جائیں تا کہ اُس میں فوراً پانی بھر جائے اور وہ تہ میں چلی جائے۔کہ پانی اندر نہ جانے کی صورت میں بعض اوقات میلوں تک تیرتی ہوئی کَنارے پہنچ جاتی ہے اور بعض اوقات گنوار یا کفّار بوری حاصل کرنے کے لالچ میں مقدَّس اَوراق کَنارے ہی پر ڈھیر کر دیتے ہیں اور پھر اتنی سخت بے ادبیاں ہوتی ہیں کہ سُن کر عُشّاق کا کلیجہ کانپ اُٹھے! مقدّس اوراق کی بوری گہرے پانی تک پہنچانے کیلئے مسلمان کِشتی والے سے بھی تُعاون حاصِل کیاجاسکتاہے۔ مگر بوری میں چِیرے ہر حال میں ڈالنے ہوں گے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
مقدَّس اَوراق دفن کرنے کا طریقہ
مقدَّس اَوراق کودَفْن بھی کرسکتے ہیں اِس کاطریقہ مُلاحَظہ فرمائیے،چُنانچِہ بہارِشریعت حصّہ ۱۶ صَفَحَہْ (صَ۔فَ۔حَہ) نمبر۱۲۱پر عالمگیری کے حوالے سے لکھا ہے،''اگر مُصْحَف شریف پُرانا ہوگیا،اس قابِل نہ رہاکہ اس میں تِلاوت کی جائے اوریہ اَندیشہ ہے کہ اِس کے اَوراق مُنْتَشِرہوکرضائِع ہوں گے توکسی پاک کپڑے میں لَپَیٹ کراحتِیاط کی جگہ دَفْن کیاجائے اوردَفْن کرنے میں اس کیلئے(گڑھا کھود کر جانِبِ قِبلہ کی دیوار کو اتنا کھودیں کہ سارے مقدَّس اَوراق سماجائیں ایسی)لَحَدبنائی جائے تاکہ اس پرمِٹّی نہ پڑے یا(گڑھے میں رکھ کر)اُس پرتختہ لگا کر چَھت بناکرمِٹّی ڈالیں کہ اس پرمِٹّی نہ پڑے، مُصْحَف شریف پُرانا ہوجائے تواُس کوجَلایانہ جائے۔''
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                صلّٰی اللہ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter