اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اُس کا بیڑا پار ہے، ۶ کی نسبت:۶ رجبُ الْمُرَجَّب کو غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی چَھٹیِ شریف۔۸ کی نسبت : جنّتیں آٹھ ہیں اور ۸ محرَّمُ الْحرام شَیربَیشَہ اہلِ سنّت حضرتِ مولیٰنا حَشْمت علی خان علیہ رحمۃُ الْمنّان کا یومِ عُرس،10 کی نسبت: یومِ عاشورا ، امامِ عالی مقام سیِّدُالشُّھَدَاء، سلطانِ کربلا امامِ حُسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یومِ شہادت ، بَقَر ہ عید اور11،12کی نسبتوں کی تو عُشّاق میں ہر طرف دھوم دھام ہے۔
مُقدس اوراق ٹھنڈے کرنے کا طریقہ
جوخوش نصیب مُسلمان تَحریروں کااَدَب کرتے ہوئے اَخبارات و مقدَّس کاغذات اورگتےّ وغیرہ زمین پردیکھ کراُٹھالیتے اورا ن کوبیچ سَمُندریاگہرے دریامیں ٹھنڈا کر دیتے ہیں وہ قابلِ رَشک ہیں۔کم گہرے سَمُندرمیں مقدَّس اَوراق نہ ڈالے جائیں کہ عُمُوماً بہہ کر کَنارے پر آجاتے ہیں،ٹھنڈاکرنے کا طر یقہ یہ ہے کہ مقدّس اَوراق کسی تھیلی یا خالی بَوری میں بھر کر اُس میں وَزْنی پتّھر ڈالدیا جائے نیزتھیلی یا بَوری