Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
129 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
کی ضَرورت پڑتی ہو اُس پرکسی بھی زَبان میں کچھ بھی نہ لکھاجائے نہ ہی چَھپی ہوئی چِٹ سِلائی کی جائے ۔خوبصورت مکمَّل قالین  (ONE PIECE CARPET)
کے پیچھے عام طور پر کمپنی کا نام و پتا لکھا ہوا اسٹیکرچَسپاں ہوتا ہے ، اُس اسٹیکر پر پانی لگا دیجئے پھر چند مِنَٹ کے بعد اُتا لیجئے۔ عَرَبی تحریروں کا تو خاص طورپرادَب کرنا چاہے کہ میٹھے میٹھے عَرَبی آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک زَبان عَرَبی ہے، قراٰنِ پاک کی زَبان عَرَبی اورجنّت میں اہلِ جنّت کی زَبان بھی عَرَبی ہے۔ عَرَبی تحریریں خواہ کھانے پینے کے پیکٹ پرہی کیوں نہ ہوں اس کو پھینک دینا یا مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ کچراکونڈی میں ڈالدینا سخت بے اَدَبی وبد نصیبی ہے۔
نمبروں کی نسبتیں
بعض اوقات چپل پر اگر کچھ نہیں بھی لکھا ہوتا تو نمبر ضَرورنقش ہوتا ہے اُس پر پاؤں رکھنے میں بھی اہلِ مَحَبَّت کا دل نہیں کرتا، کیوں کہ ہر نمبر میں کوئی نہ کوئی نسبت ہوتی ہے۔ مَثَلاً طاق عدد  (SINGULER)
کے بارے میں ''اَحْسنُ الْوِعاء '' ص ۲۲ پر دعاء کی تکرار کے بارے میں ہے،'' اللہ وِتر(اکیلا) اور وِتْر (یعنی ایک، تین،پانچ، سات، وغیرہ کو)دوست (محبوب )رکھتا ہے، پانچ بہتر ہے اور سات کا عدد اللہ عَزَّوَجَلَّ کو نہایت محبوب اور اَقَل(یعنی کم از کم)تین ہے۔''(مطلب یہ ہے کہ جب بھی دعاء مانگو تو اُس کو سات مرتبہ دوہراؤ،ورنہ پانچ مرتبہ یا کم از کم تین مرتبہ ہی دوہرالو۔)جُفْت عدد  (PLULER)
میں بھی
Flag Counter