| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
چَپّل وغیرہ پرخواہ انگلِش زَبان ہی میں کمپنی کا نام لکھا ہو پہننے سے قَبْل اسے مٹادینا چاہے ۔ اکثر مُصَلّوں کے ساتھ چٹ لگی ہوتی ہے جس پرعَرَبی اُردویا انگلش میں فیکٹری وغیرہ کانام لکھاہوتاہے اوروہ بھی اکثرپاؤں رکھنے کی جگہ پر ۔نیز پلاسٹک کی چٹائی، لحاف و تولیہ وغیرہ میں بھی اکثر تحریری چِٹ ہوتی ہے ، لہٰذاایسی چِٹ کو جدا کر کے ٹھنڈی کر دیناچاہے ۔ پلنگ پر بچھے ہوئے فوم کے گدیلوں کے اَستَر پر عُمُوماً MOLTY FOAM
وغیرہ لکھا ہوتا ہے کاش! کمپنیوں والے ہمیں امتحان میں نہ ڈالیں، یہ فِقْہی جُزْئِیَّہ ( جُزْ۔ءِ یْ۔ یَہ)غور سے ملاحَظہ فرمایئے ، چُنانچِہ بہارِشریعت حصّہ ۱۶ صَفَحہ ۲۳۷ پر رَدُّالْمُحْتارکے حوالے سے لکھا ہے، ''بچھونے یامُصَلّے پرکچھ لکھا ہوا ہو تو اس کو استِعمال کرنا ناجا ئز ہے یہ عبارت اس کی بناوٹ میں ہویاکاڑھی گئی ہو یاروشنائی (INK)
سے لکھی ہواگرچِہ حُرُوفِ مُفْردہ (مُفْ۔رَ۔دَہْ) (ALPHABETS)
لکھے ہوں کیوں کہ حُروف مُفْرَدَہْ(یعنی جُدا جُدا لکھے ہوئے حُروف)کابھی احتِرام ہے۔ ''صاحبِ بہارِ شَرِیْعَت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مزید فرماتے ہیں، ''اکثر دسترخوان پرعِبارَت لکھی ہوتی ہے ایسے (کمپنی کانام یااَشعارلکھے ہوئے ) دسترخوان کواستِعمال میں لانااوران پر کھانانہ کھانا چاہے۔ بعض لوگوں کے تکیوں پر اَشْعارلکھے ہوتے ہیں ان کوبھی استِعمال نہ کیا جائے۔ '' بَہَرحال مُصَلّے ہوں یا چادریں ،قالین ہوں یاڈیکوریشن کی دریاں ،تکیہ ہو یا گدیلا جس چیزپر بھی بیٹھنے یا پاؤں رکھنے