| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود ِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
میں بھوکا ہوں، یکبارگی آنکھ لگ گئی، دَریں اَثنا کسی نے جگا دیا،اور مجھے ساتھ چلنے کی دعوت دی،چُنانچِہ میں ان کے ساتھ ان کے گھر آیا، میزبان نے کَھجوریں، گھی اورگندُم کی روٹی پیش کرکے کہا، پیٹ بھرکر کھا لیجئے کیوں کہ مجھے میرے جَدِّ امجد، میٹھے مکّی مَدَنی محمَّد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ کی میزبانی کا حکم دیا ہے ۔ آئندہ بھی جب کبھی بھوک محسوس ہوہمارے پاس تشریف لایا کریں۔
(حُجَّۃُ اللہِ عَلَی الْعٰلَمِین ج ۲ ص ۵۷۳)
پیتے ہیں ترے در کا کھاتے ہیں ترے در کا
پانی ہے تِرا پانی دانہ ہے تِرا دانہ (سامانِ بخشش)صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
ہر زَبان کے حُرُوف کاادب کیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اور دیگر اَسمائے مقدَّسہ کوایسی جگہ ہرگز مت لکھئے جہاں ان کی بے حُرمتی ہونے کااندیشہ ہو۔بلکہ کسی بھی زَبان میں زمین پرکچھ نہ لکھاجائے ہرزَبان کے حُرُوفِ تَہَجِّی(تَ۔ ہَجْ۔ جِیْ) (یعنی ALPHABETS)
کی تعظیم کی جائے ۔ لکھائی کسی بھی زَبان میں ہواُس پرپاؤں نہ رکھاجائے۔مَثَلًاایسے پائیدان (MATE DOOR)
دروازے کے باہَر نہ رکھے جائیں جن پر WELL COME
لکھا ہوتا ہے ۔