Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
123 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
کرتے ۔ میں مُعامَلہ سمجھ گیا، میں نے اُس نوجوان سے پوچھا، کیا آپ سرکاری ملازِم ہیں؟ اُس نے کہا ، ہاں ۔ تو میں نے اُن سے کہا ، والِد صاحِب کو میرا سلام عرض کر کے اور میرے لئے دُعائے مغفِرت کروایئے، آپ بھی اُن کی خدمت کیجئے وہ اخبار وغیرہ اس لئے چُنتے ہیں کہ اُن میں مقدَّس تحریر یں ہوتی ہیں اور آپ کے پیسے اس لئے استِعمال نہیں فرماتے کہ آپ سرکاری ملازِم ہیں اور اکثر سرکاری ملازِمین پوری ڈیوٹی نہ کرکے ناجائز تنخواہ لیتے ہیں۔ یہ بات سُن کر اُس نے تسلیم کیا کہ واقِعی میں ڈیوٹی میں کو تاہی کرتا ہوں۔اسلامی بھائیو! اگر اُس نوجوان کے والِد صاحِب
کَثَّرَ اللہُ تَعَالیٰ اَمْثَالَہُمْ
(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ ایسوں کی کثرت کرے)کی طرح ہر مسلمان ذِہنی مَدَنی مریض ہو جائے تو یقینا ہر طرف انوار و تجلّیات کی برسات اور بَرَکات کی بُہتات ہو اورہمارا سارامُعاشَرہ ''مَدَنی مُعاشرہ'' بن جائے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ''مَدَنی سوچ'' پیدا کرنے کیلئے عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ مَدَنی قافِلوں میں سفر فرماتے رہے ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے والوں پر سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لطف و کرم کا ایمان افروز واقِعہ سنئے اور جھومئے:
Flag Counter