Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
122 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
بعض لوگ مذہبی مضامین جداکرکے بقیّہ اخبار کو بنڈل وغیرہ بنانے میں استِعمال کر کے دل کو یوں منا لیتے ہیں کہ ہم نے کوئی بے ادَبی نہیں کی۔ایسوں کی خدمت میں عرض ہے کہ مکمّل اخبار ہی ٹھنڈاکردیجئے کیوں کہ خبریں ہوں یافلمی اشتِہارجگہ بہ جگہ اسلامی نام ہوتے ہیں اوران میں عُمُوماً ''اﷲ''اور''محمّد''کے الفاظ بھی شامل ہوتے ہیں۔ مثلاً عبداﷲ، عبدالرحمن ، غلام محمدوغیرہ۔ اردو ہویا سندھی ، اِنگریزی ہو یا ہِندی دنیاکی ہر زَبان میں شائع ہونے والے ہراخبارمیں مقدَّس ناموں کاامکان موجود ہے ۔ بلکہ دنیا کی ہر زَبان کے حُرُوفِ تَہَجِّی (ALPHABETS)
کا ادَب کرنا چاہے کیوں کہ صاحبِ تفسیر صاوی شریف کے قول کے مطابق دنیا میں بولی جانے والی تمام زبانیں اِلہامی ہیں۔
 (تفسیر صاوی ج ۱ ص ۳۰)
لہٰذا ان کوٹھنڈاکردینے ہی میں عافیت ہے۔اﷲ عَزَّوَجَلَّ اِس اَدَب کاآپ کوضَرور صِلہ عطافرمائے گا۔
میرے والد صاحِب ذہنی مریض ہیں
ایک بارسگِ مدینہ (راقِمُ الحُروف)کے پاس ایک نوجوان آیا اور کہنے لگا کہ مجھے اپنے والِد صاحب کیلئے دعا ء کروانی ہے تاکہ ان کا ذِہن ٹھیک ہو جائے، وہ ذہنی مریض ہیں، ان پر ایک دُھن سُوار رہتی ہے اور وہ اَخبارات، لکھے ہوئے کاغذات سڑکوں سے چُنتے اورجَمْعْ کرکے ٹھنڈے کرتے ہیں ، میرے پیسے بھی استِعمال نہیں
Flag Counter