Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
121 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
اوربچّہ بچّہ جانتا ہے کہ دیوار پر چَسپاں کردہ مذھبی اشتِہار انجامِ کا ر پُرزہ پُرزہ ہو کر زمین پر تشریف لے آتا ہے اور جو کچھ بے اَدَبی ہوتی ہے اُس کا تصوُّر ہی دل ہِلا دینے والا ہے۔ کاش! اشتِہار چَسپاں کرنے کے بجائے گتّوں پر لگا کر مناسب مقامات پر ٹانگنے کی ترکیب رَواج پاجائے ۔مگر ضَرورت پوری ہو جانے کے بعدگتّوں کو بھی اُتار لینا چاہے۔ اسی طرح ضَرورت پوری ہو جانے کے بعد بینرز بھی اتار لئے جائیں ورنہ پھٹ کر لِیر ے لِیر یہو کر بکھر جاتے ہیں۔
اَخبارات ردّی میں نہ بیچیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آجکل عُمُوماً اخبارات میں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ،
آیاتِ کریمہ ، احادیثِ مبارَکہ اور اسلامی مضامین ہوتے اورلوگ صِرف چندسِکّوں کی خاطرانہیں رَدّی میں فَرَوخْتْ کر دیتے ہیں۔ افسوس ! صد کروڑ افسوس ! اس قسم کے اخبارات گندی نالیوں تک میں نظرآتے ہیں۔کاش ! مقّد س اَوراق کاہمیں ادَب نصیب ہوجاتا۔میرے زندہ دل اسلامی بھائیو! برائے کرم ! حقیر رقم پانے کیلئے رَدّی میں بیچنے کے بجائے اخبارات کو بیچ سمُندر میں ٹھنڈا کر دیا کریں ،
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا۔ میرے تاجِراسلامی بھا ئیو ! آپ بھی ربُّ العزّت  عَزَّوَجَلَّ اور تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحبَّت اورعظمت کی خاطِر اخبارات کو پُڑیا باندھنے کیلئے استِعمال کرنے سے گُریزفرمایئے ۔
Flag Counter