Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
12 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
حوالے کر دے!''اُس نے کہا،'' اے آدَمی! اگر تو مِہمانی چاہتا ہے تو آجا اور اگر امداد درکار ہے تو ہم تیری مدد کر یں گے۔'' میں نے کہا،''باتیں مت بنا، تیرے پاس جو کچھ ہے میرے حوالے کر دے!'' تو وہ بوڑھاکمزوروں کی طرح بمشکِل تمام کھڑ ا ہوا اور
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کر میرے قریب آیا اور نہایت پُھرتی سے مجھ پر جَھپٹا اور مجھے پَٹَخ کر میرے سینے پر چڑھ بیٹھا اور کہنے لگا،'' اب بول ! میں تجھے ذَبْح کر دوں یا چھوڑ دوں؟'' میں نے گھبرا کر کہا،''چھوڑ دو۔'' وہ میرے سینے سے ہٹ گیا۔ میں نے دل میں اپنے آپ کو ملامت کی اور کہا،اے عَمْرْو! تُو عَرَب کا مشہورشَہسُوار ہے اِس کمزور بوڑھے سے ہار کر بھاگنا نامَردی ہے اِس ذلّت سے تو مر جانا ہی بہتر ہے۔ چُنانچِہ میں نے پھر اُس سے کہا،'' تیرے پاس جو کچھ ہے میرے حوالے کر دے!''یہ سنتے ہی
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کر وہ پُراَسرار بوڑھا پھر مجھ پر حملہ آور ہوا اور چشمِ زَدَن میں مجھے گرا کر سینے پر سُوار ہو گیا اور کہنے لگا،''بول، تجھے ذَبْحْ کر دوں یا چھوڑ دوں؟'' میں نے کہا، مجھے مُعاف کر دو۔ اُس نے چھوڑ دیا مگر پھر میں نے اُس سے سارے مال کا مُطالَبہ کر دیا۔ اُس نے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کر پھر پچھاڑ کر مجھ پر قابو پا لیا، میں نے کہا ، مجھے چھوڑ دو! اُس نے کہا،'' اب تیسری بار میں ایسے ہی نہیں چھوڑوں گا'' یہ کہکر اُس نے پکار کرکہا، اے کنیز! تیز دھار دار تلوار لے آ! وہ لے آئی، اُس نے
Flag Counter