| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کی تَعظِیم کی بَرَکت سے سیِّدُنابِشرِحافی علیہ رحمۃاللہِالکافی کا مقام کتنا بُلند ہو گیا کہ ان کی بَرَکتوں سے ہمیں بھی اس کا حصّہ مل رہا ہے! جی ہاں! بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کرنے پر انہیں ان سے مَحَبَّت کرنے والوں کی مغفِرت کی بھی بشارت مل گئی ۔
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
ھماری بھی بگڑی بن جائے گی ، کیوں کہ ہمیں تمام اولیاءُ اللہ سے مَحَبَّت اور ولیئ کامِل حضرتِ سیدُ نا بِشرِ حافی علیہ رحمۃاللہِالکافی سے بھی پیار ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
اب زمین سے مقدّس کاغذاٹھانے کی فضیلت سنئے اورجھومئے:۔
مُتبرّک کاغذ اُٹھانے کی فضیلت
امیرُالْمؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات علیُّ المرتَضیٰ شیرِ خدا
کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم
سے روایت ہے کہ دو جہاں کے سلطان ، سروَرِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ فضیلت نشان ہے،''جوکوئی زمین سے ایسا کاغذ