Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
108 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
گَوبَر نہ کیا اور وہ صِرْف اِس حُرمَت و اَدَب کے پیشِ نَظَر کہ حضرتِ سیِّدُنا بِشرِ حافی علیہ رحمۃاﷲ ِالکافی یہاں ننگے پاؤں چلتے پھرتے ہیں۔ایک دن ایک چَوپائے نے راستے میں گَوبَر کر دیا تواُس کا مالِک یہ بات دیکھ کر گھبرا گیا کہ ہو نہ ہو آج حضرتِ سیدُنابِشرِحافی علیہ رحمۃاللہِالکافی کا انتِقال ہو گیا ہے ورنہ یہ جانور کبھی راستے میں گَوبَر نہ کرتا ۔ چُنانچِہ تھوڑی دیر کے بعد اُس نے سُن لیا کہ حضرت کاوِصال ہو گیا ہے ۔
(مُلَخَّص از اَحْسَنُ الْوِعاء ص۱۳۷)
اﷲ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
عقیدتمندوں کی بھی مغفرت
حضرتِ سیِّدُنابِشرِحافی علیہ رحمۃاللہِالکافی کو انتِقال کے بعدقاسم بن مُنَبِہّ نے خواب میں دیکھ کرپوچھا،
ما فَعَلَ اللہُ بِکَ ؟
یعنی اﷲعَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مَعامَلہ فرمایا؟جواب دیا ، اﷲ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بخش دیا اور ارشاد فرمایا، تم کو بلکہ تمھارے جنازے میں جو جو شریک ہوئے ا ن کو بھی میں نے بخش دیا۔ تو میں نے عرض کیا، یااﷲ عَزَّوَجَلَّ مجھ سے مَحَبَّت کرنے والوں کو بھی بخش دے ۔ تو اﷲ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت مزید جوش پر آئی ،اور فرمایا، قِیامت تک جو تم سے مَحَبَّت کریں گے اُن سب کو بھی میں نے بَخْش دیا۔
(شرح الصُدور ص ۲۸۹)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter