Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
107 - 167
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
کے فضل وکَرَم سے کیوں بَہرہ وَرنہ ہوں گے؟نیزجوتمام اولیاء و انبیاء کے بھی آقاہیں یعنی سیِّدُالانبِیاء ، اَحمدِ مُجتَبٰے،محمدِمُصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اِن کااَدَب ہمارے ربّ عَزَّوَجَلَّ کوکِس قدرمَحبوب ہوگا۔یقیناکِسی شان والے کے نام کاادب اَجرو ثَواب کامُوجِب ہے۔حضرتِ سیِّدُنابِشرِحافی علیہ رحمۃ اللہِالکافی نے اﷲ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ کے نام کااَدَب کیاتوعظمت پائی۔توآج ہم اگر شَہَنشاہ ِعالی نَسب ، سلطانِ عرب، محبوبِ ربّ عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نامِ پاک کاادَب کریں ، جہاں سُنیں چُوم کر آنکھوں سے لگالیں توکیونکرعِزّت نہ پائیں گے؟حضرت سیِّدُنابِشرحافی علیہ رحمۃاﷲ ِالکافی نے جہاں اﷲ عَزَّوَجَلَّ کا نا م دیکھا وہاں عِطْر لگایا تو پاک ہوگئے ،ہم بھی جہاں ذِکرِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہووہاں عَرَقِ گلاب چِھڑکیں تو کیوں پاک نہ ہوں گے؟
(حدائقِ بخشِش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
جانور بھی وَلی کی تعظیم کرتے ہیں
حضرتِ سیِّدُنابِشرِحافی علیہ رحمۃاللہِالکافی ہمیشہ ننگے پاؤں چلتے تھے اور جب تک بغداد شریف میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حیات رہے کسی چَوپائے نے راستے میں
Flag Counter