Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
96 - 102
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائيے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا پیارا ہے ۔ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے،نہ جانے کتنے لوگوں کو بُرے عقائد سے توبہ نصیب ہوئی ۔ آپ بھی تبلیغ ِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائيے۔ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ !مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کِردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اِسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے ۔ اِن مَدَنی قافلوں میں سفر کی بَرَکت سے اپنے سابِقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دِل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر نَدَامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قراٰن ، حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی عادی بن جائے گی ، غصیلہ پن رخصت ہوجائے گا اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابِروشاکِر رہنا نصیب ہوگا ، بدگُمانی کی عادتِ بد نکل جائے گی اور حسنِ ظن کی عادت بنے گی ، تَکَبُّر سے جان چھوٹ
Flag Counter