| فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
نہ پوچھو ہم کہاں پہنچے اور ان آنکھوں نے کیا دیکھا جہاں پہنچے وہاں پہنچے جو دیکھا دل کے اندر ہے
اعتِکاف میں کسی نے درسِ نِظامی( عالم کورس) کرنے کا ذہن دیا ،میری سمجھ میں آ گیا چُنانچِہ بابُ المدینہ کراچی آ کر جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیا ، حتّٰی کہ دورۂ حدیث کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ( بابُ المدینہ) میں( ۴۲۵ا ھ۔2004ء) امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے میری دستار بندی کی۔ اور تادمِ تحریر میں دعوتِ اسلامی کے ایک جامعۃ المدینہ ( حیدر آباد) میں کچھ عرصہ تدریس کی خدمات انجام دینے کے بعد 12ماہ کے مَدَنی قافلے کا مسافر ہوں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! ایک ایسالڑکا جس کو کل تک یہ بھی نہیں پتا تھا کہ اعتِکاف کیا ہوتاہے! آج وہ عاشِقانِ رسول کے ساتھ اعتِکاف کرنے کی بَرَکت سے نہ صرف عالمِ بلکہ '' عالم گر'' بن گیا یعنی عالم بننے کے بعد دعوتِ اسلامی کے جامِعۃ المدینہ میں بحیثیت مُدرس درسِ نظامی کے اَسباق پڑھا کر دوسروں کو عالم بنانے والا بن گیا۔
سُنّتیں سیکھ لو رحمتیں لو ٹ لو،،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف علم حاصِل کرو برکتیں لوٹ لو،مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد