تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام شروع ہوااور پہلی بار دعوتِ اسلامی کی طرف سے( ۴۱۶ا ھ۔1995) شبِ بَرَاءَ ت کا سنّتوں بھرا اجتِماع ہوا۔ میں نے اُس میں شرکت کی۔ اجتِماع میں عاشِقانِ رسول کے داڑھی اور عمامے والے نورانی چہروں اور ان کی مَحَبَّت بھری مُلاقاتوں نے مجھے دعوتِ اسلامی سے کافی مُتأَثِّر کیا۔ مگر میں دُور ہی دُور رہا۔ ہفتہ وار اجتماع میں بھی کبھی شرکت کی توفیق نہ ملی حتّٰی کہ رَمَضانُ المُبارَک( ۴۱۶ا ھ ۔1995 ) کی ستائیسویں شب آ پہنچی ،میں نے اجتِماع والی مسجِد میں ہونے والی اجتِماعی دُعا میں حاضِری دی ، اختتام پر اسلامی بھائیوں سے مُلاقات ہوئی اور کسی نے بتایا یہاں کچھ اسلامی بھائی اعتِکاف میں بیٹھے ہیں۔ میرے لئے یہ لفظ نیا تھا۔ اس لئے میں نے تَجَسُّس کے ساتھ پوچھا، یہ اعتِکاف کیا ہوتا ہے ؟ اسلامی بھائیوں نے بڑی مَحَبَّت کے ساتھ مجھے اعتِکاف کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بعض اعتِکاف کی مَدَنی بہاریں بیان کیں۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں کئے جانے والے اعتِکاف کے احوال سُن کر میں نے دل میں پکّی نیّت کر لی کہ اِن شاءَ اللہ عَز وَ جَلَّ آئندہ سال اعتِکاف میں ضَرور بیٹھوں گا ۔ چُنانچِہ دن گزرتے گئے اور جب رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۱۷ا ھ۔1996) کی پھر آمد ہوئی تو آخِری عشرہ میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ میں مُعتَکف ہو گیا۔ دس شبانہ