| فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
کراچی میں(جوکہ دعوت اسلامی کا درس نظامی کا پہلا ادارہ تھا) میں پڑھانے کی سعادت حاصل ہوئی۔تادمِ تحریر جامعۃ المدینہ( حیدرآباد)میں تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہوں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وقتاًفوقتاً عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت بھی ملتی رہتی ہے ۔اپنے علاقے میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت ،بعض اوقات مدرسۃ المدینہ( بالِغان)میں پڑھانے اورکوئی اسلامی بھائی درس دینے والا نہ ہو توٌ درس دینے ورنہ سُننے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ مدنی انعامات کا کارڈ بھرنے کی بھی ترکیب ہے ۔ مدنی انعاما ت کا کارڈ بھرنے کی برکت سے سورہ مُلک شریف کی تلاوت اور کئی ایسی نیکیوں پر استقامت ملی جن پر پہلے عمل نہیں تھا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(26) یہ اعتکاف کیا ہوتا ہے!
ڈیرہ اللہ یار (بلوچستان ، پاکستان )کے ایک اسلامی بھائی حبیب اللہ العطاری المدنی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے:مجھے تو نہ خوفِ خدا کا پتا تھا نہ عشقِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا۔ بس گناہوں بھری زندگی میں بد مست رہتے ہوئے زندَگی کے دن گزار رہا تھا۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کے کروڑہا کروڑ اِحسان کے ہمارے شہر میں