Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
91 - 102
پڑھ کرعلاقے میں جانے کے بجائے اپنے جامعہ ہی میں سو گیا ۔جب میں سویا تو جن کے صدقے مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کا جذبہ ملایعنی امیرِ اہلسنّت میرے خواب میں تشریف لے آئے اور اپنے مبارک ہاتھ میری سمت کھول دئيے۔میں لپک کر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف بڑھا ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ نے مجھے اپنے سینے سے لگا لیا۔ کچھ ہی دیر بعد میری آنکھ کھلی تو میں سمجھ گیاکہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ مجھے تسلی دینے کے لئے تشریف لائے تھے ۔ لہٰذا فوراً اٹھ کر عصر کی نماز سے کافی دیرپہلے اپنے حلقہ میں جا پہنچا۔یوں میں درسِ نظامی پڑھنے کے ساتھ ساتھ مَدَنی کام کرتے کرتے میں دورہ حدیث میں پہنچ گیا ۔
     ہمارا درجہ جامعۃ المدینہ (عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی) میں منتقل ہوگیا تو یہاں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کی ترکیب زیادہ بننے لگی آپ کی صحبت نے مزیدعلم دین حاصل کرنے کا شوق بیدار کیا ۔چنانچہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد میں جامعۃ المدینہ میں ہی تخصص فی الفقہ (مفتی کورس ) میں داخلہ لے لیا ۔(تادمِ تحریر) الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام دارالافتاء اہلسنّت تمہید الایمان(جامع مسجدمصطفیٰ سیکڑ1میڑوول سائٹ باب المدینہ کراچی) میں فتویٰ نویسی کی تربیت حاصل کررہا ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter