Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
89 - 102
چلا گیا ،میرے کردار وگفتار میں مُثبت تبدیلیاں رُونما ہوتی گئیں ۔ مدنی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے درس وبیان بھی سیکھنے کو ملا۔اسلامی بھائیوں کی محبتوں اور شفقتوں سے بالآخر میں نے اپنے سر پر سبز عمامہ بھی سجا لیا۔ تاحال اس پر استقامت حاصل ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ مرتے دم تک استقامت عطافرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
     الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول نے مجھے اتنا بدل کر رکھ دیا کہ سب گھروالے جو پہلے میری تیز مزاجی کے شاکی تھے ،اب مجھ سے بہت خوش ہیں ۔ والدین تو میری فرمانبرداری پر پھولے نہیں سماتے ۔یہ سب میرے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی مَدَنی تربیت کا نتیجہ ہے ۔
     بعد ازاں میرے ایک کزن نے مجھ پر درسِ نظامی (عالِم کورس)کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی۔مگر میں فوری طور پر کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔مجھے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے کتب ورسائل پڑھنے کا بہت شوق تھا۔رسائل پڑھنے کی ایک وجہ ان کے ناموں کا دلچسپ ہونا بھی تھی کیونکہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسائل کے نام عموماً ایسے رکھتے ہیں کہ پہلی نظر میں وہ کسی کہانی وغیرہ کا رسالہ معلوم ہوتا ہے اس لئے لوگ اسے دلچسپی سے خریدتے اور پڑھتے بھی ہیں ۔میں فیضانِ سنت بھی بہت شوق سے پڑھا کرتا تھا ایک دن فیضان سنت پڑھتے پڑھتے علمِ دین کے فضائل پر مشتمل باب سامنے آیا تو پڑھنے میں بڑا مزا آیا۔ مزید پڑھا تو بس پڑھتا ہی چلا گیا کہ طلباء ِعلم دین و علمائے کرام کے اس قدر فضائل ہیں۔ پھرباربار ان فضائل کو پڑھاتومیں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ میں بھی درس نظامی کروں گا ۔
Flag Counter