Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
88 - 102
ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع گویا ہمارے لئے نیکیوں کی بیٹری چارج کرنے کی مانند ہے ، ہفتہ بھر اس کا اثر ذہن پر رہتا ہے۔آئندہ ہفتے جب میں اجتماع میں شریک ہوا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ وہ ہستی جن کے صدقے ہمیں دعوتِ اسلامی جیسی عظیم مَدَنی تحریک ملی ،یعنی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اپنے دیدار کے جلوے لُٹا رہے تھے ۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ نے رجب المرجب کے فضائل پر بیان فرمایا ۔ بیان کے بعد آپ دامت برکاتہم العالیہ نے اجتماعی بیعت کروائی۔ میں بھی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال کر عطاری ہو گیا الحمدللہ علٰی احسانہ۔
    مجھے مَدَنی قافلوں میں سفر کا شوق تو بہت تھا لیکن کم عمری کی وجہ سے اِجازت نہ ملتی تھی ۔ البتہ ایک مرتبہ میں عاشقانِ رسول کے ساتھ راہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے میں کامیاب ہوہی گیا ۔ مَدَنی قافلے میں مجھے اتنا کچھ سیکھنے کو ملا جو میں ساری زندگی نہ سیکھ پایا تھا۔گھر بھر میں میرا غُصّہ مشہور تھا مگر مَدَنی قافلے سے واپس گھر آنے کے بعد میرے مزاج کے خلاف کوئی بات ہو ئی تومیں خلافِ معمول میں غصے میں آپے سے باہر ہونے کے بجائے خاموشی سے دوسرے کمرے میں چلا گیا ۔یہ مَدَنی قافلے کی پہلی برکت تھی جسے مجھ سمیت گھر والوں نے بھی کھلی آنکھوں سے دیکھا ۔جوں جوں میں مَدَنی ماحول کے رنگ میں رنگتا
Flag Counter