Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
87 - 102
سفر کی دعا پڑھائی ۔راستے میں جہاں کہیں چڑھائی آتی تو سب مل کر اللہ اکبر ،اللہ اکبر کہتے اورجب بس بلندی سے نیچے اُترتی توسبحان اللہ پڑھتے ۔اسی طرح مختلف نیکیوں میں اپنا وقت گزارتے ہوئے ہم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچ گئے۔میں فیضانِ مدینہ میں داخل ہوا تو بس دیکھتا ہی رہ گیا۔سبحان اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر طرف سبز سبز عمامے والے پیارے پیارے اسلامی بھائیوں کی بہاریں نظر آرہی تھیں۔ ایک دوسرے کوبڑی محبت اور انتہائی باادب انداز میں ملنا، چھوٹوں پر شفقت کرنا!میرے من کو بہت بھایا۔ ایک مبلغ دعوتِ اسلامی نے بڑے خوبصورت اندازمیں سنّتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد ایک اسلامی بھائی نے مختلف فضیلتوں کے حامل چھ دُرُود پاک پڑھائے۔دل کو چھو لینے والی ذکر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی صداؤں اوراجتماعی طور پر مانگی جانے والی رقت انگیز دعاؤں اور بعدِ دعا لگائے جانے والے حلقوں اور حلقوں کے بعد کی جانے والی انفرادی کوشش کے مناظر نے میرے دل میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا ۔ میرے ضمیر نے مجھے ملامت کی کہ جب اس گناہوں بھرے معاشرے میں ایسا نیکیوں سے بھرپور مدنی ماحول موجود ہے تواس سے منہ موڑنا یا ایسے اجتماع میں شرکت نہ کرنا سخت محرومی کی بات ہے ۔میں نے اُسی وقت یہ نیت کرلی کہ ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ اب دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کروں گا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میں نے اس نیت پر عمل بھی کیا کیونکہ