Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
86 - 102
اکابرینِ اہلسنّت کتنا پسند کرتے ہیں کہ خواب میں آکر اپنے مریدین کو دعوتِ اسلامی کی برکتیں حاصل کرنے کی تاکید فرماتے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (24) ماڈرن نوجوان عالِم کیسے بنا؟
    باب المدینہ(کراچی)کے ایک اسلامی بھائی محمد رضوان رضا العطاری المدنی(عمر تقریباً24سال) کا بیان کچھ یوں ہے:میں انگلش میڈیم میں پڑھنے والا ایک ماڈرن لڑکا تھا ،نت نئے فیشن اپنانا میرا محبوب مشغلہ تھا ۔ دینی معلومات نہ ہونے کے برابر تھیں ۔آخرت کی فِکر سے غافل تھا۔جب میں نویں کلاس میں تھا تو میرے کزن اپنے گھر والوں سمیت دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے منسلک ہوگئے۔وہ مجھ پر بھی انفرادی کوشش کرتے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتیں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیا کرتے۔ مگرافسوس! کہ میں اُن کو ہنس کر ٹال دیتا ۔بالآخر ان کی انفرادی کوشش کامیاب ہوئی اور1998ء جمادیئ الثانی کے آخری ہفتہ کی رحمتوں بھری گھڑیاں تھیں جب میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے کے لئے خُصُوصی بس میں بیٹھ گیا۔مجھے سبزعمامے اور سفید لباس میں ملبوس عاشقانِ رسول کی صحبت بہت اچھی لگ رہی تھی ۔ جب بس سوئے فیضانِ مدینہ روانہ ہوئی تو ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
Flag Counter