میرے دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ہونے سے قبل خاندان کاایک بھی مَدَنی ماحول میں نہیں تھامگر اب الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ خاندان کے کئی گھرانے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں اور عطاری ہیں۔میرے ایک چچاجنہوں نے میرے ساتھ ہی مدرسۃالمدینہ میں داخلہ لیاتھا،وہ بھی حافظ قرآن اور جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل ''مدنی عالم'' ہیں۔ میرے والدمحترم بھی امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے طالِب ہیں جبکہ والدہ محترمہ اورتمام بہن بھائی ،ان کی اولاد ،میری بیٹی اوراس کی امی سب کے سب عطّاری بن گئے اورہمارے گھرکانام بھی ''عطاری ہاؤس'' ہے۔ یہ سب میرے شیخ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کافیض ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں حاسدین کے حسد ، ظالموں کے ظلم اورشریروں کے شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول اورامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی غلامی پراستقامت عطافرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم