جب میں ساتویں کلاس میں تھاتوایک صبح جب میں اسکول جانے کے لئے تیاری کرچکاتھاکہ والدصاحب نیندسے بیدارہوئے اورمجھ سے فرمایا:''آج سے تم اسکول نہیں جاؤگے۔''میں تو خاموش رہا مگر میرے داداجان مرحوم (جوسید جماعت علی شاہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے مریدتھے)نے دریافت فرمایا:''کیابات ہے اسے اسکول جانے سے کیوں روکتے ہو۔'' والدمحترم نے کہا:''آج سے یہ ''مدرسۃ المدینہ ''جائے گا ، آج قبلہ پیرصاحب میرے خواب میں تشریف لائے اورمجھ سے اِرشاد فرمایا: ''کیا اپنا وعدہ بھول گئے ،تم نے کہا تھا کہ اسے حافظ وعالم بناؤگے مگر تم نے اسے انگلش (میڈیم) اسکول میں داخل کروادیا، جاؤاوراس کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ میں داخل کروادو۔''