Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
83 - 102
نے کس طرح ایک کلین شیوڈ نوجوان کو دوسروں کو سنّتوں کی ترغیب دینے والا بنادیا! اس میں کوئی شک نہیں کہ صُحبت ضَرور رنگ لاتی ہے، اچّھی صُحبت اچّھا اور بُری صُحبت بُرا بناتی ہے ۔ لہٰذا ہمیشہ عاشِقانِ رسول کی صُحبت اختیار کرنی چاہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (23) سارا گھراناعطّاری ہوگیا
    نواب شاہ(باب الاسلام سندھ )کے مَدَنی اسلامی بھائی محمد آصف رضا العطاری المدنی (عمر تقریباً29سال) کا بیان کچھ یوں ہے : میرے والدین کے ہاں اولادنہ ہوتی تھی۔تقریباً ۹سال تک اولادکی نعمت سے محروم رہنے کے بعد میرے والِد محترم اپنے پیرومرشد(جوکہ حضرت سید جماعت علی شاہ صاحب رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے خلیفہ مجازتھے) کی بارگاہ میں حاضرہوئے اورسلام عرض کیا۔پیرصاحب نے سلام کاجواب دینے کے فوراً بعد ارشادفرمایا:''عبدالغفار!لگتاہے آج اولادکے لئے آئے ہو۔'' عرض کی:''جی حضور!ایساہی ہے ۔''ارشاد فرمایا:''اللہ عَزَّوَجَلَّ بیٹا عطافرمائے گا ، ان شآ ء اللہ عَزَّوَجَلَّ مگرشرط یہ ہے کہ اسے حافظ وعالم بنانا۔''عرض کی : ''حضور!جیسے آپ کاحکم۔'' چنانچہ پیرومرشد کی دعاء کی برکت سے میری پیدائش ہوئی ۔تقریباً5 برس کی عمر میں گاؤں کے اسکول میں داخل کروادیاگیا۔پھر ہم 3سال بعد شہر منتقل ہوئے تو مجھے انگلش میڈیم اسکول میں کلاس وَن میں داخل کروادیا گیا ۔1988ء میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہو کر عطّاری بھی بن گیا ۔
Flag Counter