Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
81 - 102
(21) اوّل پوزیشن حاصل کی
    حیدرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک مَدَنی اسلامی بھائی محمد حسان رضا العطاری المدنی(عمرتقریباً 27سال) کا بیان کچھ یوں ہے : میرے والِدصاحِب 1987؁ سے ہی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے ۔جب وہ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جاتے تو مجھے بھی ساتھ لے جاتے ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اس طرح بچپن ہی سے دعوتِ اسلامی کا پیاراپیارا مَدَنی ماحول میری آنکھوں میں سما گیا اور میں دامنِ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے وابستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا۔ جب تھوڑا بڑا ہوا تو دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام مدرسۃ المدینہ سے حفظِ قراٰن کیا ۔پھر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف کا مطالعہ کرنے کے بعد عالِم بننے کا ذہن بنا اور میں نے درسِ نظامی کرنا شروع کردیا ۔2005 ء میں نگاہِ مُرشد کے طفیل دورہ حدیث کے امتحان میں پہلی اور تنظیم المدارس کے درجہ عالمیہ کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مبارک ہاتھوں سے دستارِ فضیلت حاصل کی ۔ (تادمِ تحریر) دارالافتاء اہلسنّت (باب المدینہ بابر ی (گرومندر)چوک کراچی )فتویٰ نویسی کی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جامعۃ المدینہ (عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی ) میں دورۂ حدیث کے اَسباق پڑھانے کی سعادت بھی حاصل ہے ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter